انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائر نے اپنے نام کیساتھ باپ کا نام ہٹا دیا

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے یائر نے اپنے نام کے ساتھ باپ کا نام ہٹا دیا ہے، بیٹے نے اپنے باپ کا نام کیوں ہٹایا؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اب اپنا نام یوناتان ہون رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یائر نے ایسا شدید عالمی اور عوامی ردِعمل سے بچنے کے لیے کیا جبکہ اس سے قبل یائر کا بھائی اوینر نیتن یاہو بھی چند سال پہلے اپنا نام بدل چکا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم پر نیتن یاہو کا خاندان شدید بین الاقوامی تنقید کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button