سوشل ایشوز

پولیس کی کارروائی، خونی کھیل کا سوداگر گرفتار ، پتنگیں و ڈور برآمد

ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں ڈور و پتنگوں کا خام مال بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم عبداللہ معاذ سے 100 سے زائد پتنگیں ڈور اور خام مال برآمد، مقدمہ درج ہیں

لاہور (کرائم رپورٹر، آن لائن) ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہد ا یت پر خونی کھیل کا سوداگر گرفتار کر لیا گیا، پتنگیں و ڈور برآمد کر لی گئی ۔ایس ایچ اوغا لب ما ر کیٹ انسپکٹر با بر اشر ف انصا ری کے مطا بق غالب مارکیٹ پولیس کی کارروائی، ملزم پتنگوں سمیت گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کینال پارک نرسری سے گرفتار کیاگیا ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں ڈور و پتنگوں کا خام مال بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم عبداللہ معاذ سے 100 سے زائد پتنگیں ڈور اور خام مال برآمد، مقدمہ درج ہیں ۔ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اس کا روائی پر ایس ایچ اوغا لب ما ر کیٹ انسپکٹر با بر اشر ف انصا ری ا ور ان کی ٹیم کو شا با ش دی ۔ ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ پتنگ بازوں، پتنگ سازوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرکا فری آٹا سنٹرز کا دورہ ، سٹاف کی حاضری چیک ، اہم اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button