کھیل

فیفا کی عالمی درجہ بندی، سپین کا پہلا نمبر، پاکستان کا نمبر کونسا؟

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی درجہ بندی کے حوالے سے عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سپین کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟ تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026ء میں ناقابل شکست اسپین نے سب سے زیادہ 121.17 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دوسرے سے پہلے نمبر پر چھلانگ لگائی ہے، فیفا ورلڈکپ 2022 کی چیمپئن اور 2026 کی فائنلسٹ ارجنٹائن اب دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فرانس کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونیوالی برازیل کی ٹیم ایک درجے ترقی پاکر اب 5 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ فرانس کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی مراکش کی فٹ بال ٹیم اپنی تاریخ کی بہترین فیفا رینکنگ نمبر 6 پر براجمان ہے جب کہ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال 2 درجے تنزلی کے بعد اب7ویں نمبر ہر ہے۔

ورلڈ چیمپئن اسپین کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں ہارنے والی بیلجیئم کی ٹیم ایک درجے ترقی پاکر اب 8 ویں ، نیدر لینڈز کی ٹیم نویں اور میکسیکو 10 ویں نمبر پر ہے ۔فیفا ورلڈکپ گروپ ایف میں تینوں میچ ہارنے والی تیونس کی ٹیم 12 درجے تنزلی کے بعد 57 ویں نمبر پر آگئی ہے جب کہ سب سے زیادہ 60.74 پوائنٹس پانامہ کے ضائع ہوئے ہیں۔ فیفا ورلڈکپ گروپ ایل میں اپنے تینوں میچ ہارنے والی پانامہ کی فٹ بال ٹیم فیفا کی نئی عالمی درجہ بندی میں 44 ویں نمبر پر کھڑی ہے، فیفا کی نئی عالمی درجہ بندی میں ایران کا 22 واں ، مصر کا 24 واں، بھارت 138 ویں اور ایتھوپیا کا 143 واں نمبر ہے۔ اسی طرح افغانستان کا 177واں ، بنگلادیش 181اور سری لنکا 187 نمبر پر ہے، فیفا کے 210 ملکوں میں پاکستان کا 199 واں نمبر ہے۔ فیفا کی عالمی درجہ بندی میں سب سیآخری نمبر پر دنیا کے قدیم ترین جمہوری ممالک میں سے ایک اور یورپ کا انتہائی چھوٹا ملک سان مرینو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button