شوبز

اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی ثاقب چدھڑ پر گھنائونا الزام لگا دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور طوبی انور کے بعد اب اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر گھنائونا الزام لگا دیا جو موضوع بحث بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں مبینہ طور پر ثاقب چڈھر کی جانب سے اداکارہ کو رابطے کیلئے کیے گئے میسجز شامل ہیں۔ مشتبہ اسکرین شارٹس میں ثاقب چدھڑ نے عروبہ مرزا سے اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں اور متعدد بار رابطے کی کوششیں کیں۔ اسکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مومنہ اقبال اور طوبی انور کے بعد اب میں بھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button