ٹیکنالوجی
ایپل پر کونسا خطرہ منڈلانے لگا؟ رپورٹ سامنے آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں معروف اور سب سے مہنگی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر کونسا خطرہ منڈلانے لگا ہے ؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی چِپ بحران کے سبب ایپل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سروسز کاروبار کی توقع سے کم نمو اور سپلائی چین پر دباو نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب کمزور مالی پیش گوئی سے ایپل کی کمپنی کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایپل کے حصص جمعہ کو تقریبا 10 فیصد گرگئے جس کے بعد کمپنی کی مارکیٹ مالیت میں تقریبا 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔



