سوشل ایشوز

مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس نافذ کرنیکی منظوری، ٹرانسپورٹرز مالکان کا احتجاج

کراچی (کھوج نیوز) سندھ کابینہ کی جانب سے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری کے بعد ٹرانسپورٹرز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے اسے نامنظور قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 135 کلومیٹر طویل مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس نافذکرنیکی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس کا اطلاق بھاری اور تجارتی گاڑیوں پرہوگا۔ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہران ہائی وے کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ 41 ارب روپے کی لاگت سے جاری ہے، مجوزہ ٹول ٹیکس نظام سے سالانہ 2 ارب 14 کروڑ روپے مجموعی آمدنی حاصل ہونیکی توقع ہے جبکہ آپریشنل اخراجات کے بعد ٹول ٹیکس سے سالانہ ایک ارب 48 کروڑ روپے خالص آمدنی متوقع ہے۔ سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی مختلف اقسام کے مطابق مقررہ ٹول ریٹ نافذ کرنے کی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button