سوشل ایشوز
ہوشیار خبردار… پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کا خدشہ

اسلام آباد (کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ……… عالمی مارکیٹ میں سیمی کنڈکٹر اور سمارٹ فون چپ کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنعتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے استعمال ہونے والے جدید ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب، میموری چپس، ویفر مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور دیگر اہم الیکٹرانک پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے اسمارٹ فون چپس کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے اثرات دنیا بھر کی موبائل صنعت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دنیا کی بڑی موبائل چپ ساز کمپنی Qualcomm نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف چپس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔



