سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں یکدم اضافہ، غریب پریشان

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں یکدم اضافہ دیکھنے میں آیا ، اس میں کتنا اضافہ ہوا؟ اور نئی قیمت کیا ہے؟ تمام تر اعدادو شمار منظر عام پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی بازار میں سونے کی قیمت 4319 ڈالر فی اونس ہوگئی۔



