کون بنے گا کروڑ پتی کا نیا پرومو، امیتابھ بچن کا شکوہ، پریتی زنٹا خاموش

ممبئی (شوبز ڈیسک) مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ اس پرومو میں امیتابھ بچن نے شکوہ جس پر پریتی زنٹا خاموش ہو گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا کئی برس بعد مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں بطور مہمان شرکت کرنے جارہی ہیں جہاں ان کی ملاقات میزبان امیتابھ بچن سے ہوگی تاہم شو کی نئی قسط کے جاری کیے گئے پرومو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ پرومو میں امیتابھ بچن پریتی زنٹا سے کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے ایک بڑا شکوہ ہے۔
لیجنڈری اداکار نے کہا کہ میں ہر سال 31 جنوری کو پریتی زنٹا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن اداکارہ نے آج تک ایک مرتبہ بھی میری مبارکباد کا جواب نہیں دیا۔ امیتابھ بچن کے اچانک شکوے پر پریتی زنٹا حیران دکھائی دیں اور دونوں کے درمیان یہ لمحہ خوشگوار اور مزاحیہ صورتِ حال میں تبدیل ہو گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس سے قبل بھی پریتی زنٹا سے یہی شکوہ کر چکے ہیں۔



