سوشل ایشوز
سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن تمام اعدادو شمار سامنے رکھ دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز نے بتایا ہے کہ اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کا بھاؤ685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 4349 ڈالر فی اونس ہے۔



