شوبز
چہرے پر کیے جانیوالے پروسیجر کیسا ہے؟ محمد احمد نے سب کچھ واضح کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان سینئر اداکار محمد احمد نے اپنے چہرے پر کیے جانے والے پروسیجر کے حوالے سے وضاحت پیش کر دی جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل محمد احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے چہرے پر کوئی پروسیجر کروا رہے تھے جس پر ایک صارف نے اداکار کی ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا کہ جناب احمد صاحب، آپ جیسے ہیں ویسے ہی اچھے لگتے ہیں تو پھر یہ پروسیجر کیوں کروارہے ہیں؟ اس کے جواب میں محمد احمد نے کہا فیس لفٹ سے خود کو نہیں بدل رہا، بہتر ورژن نظر آنا چاہتا ہوں۔ سینئر اداکار نے کہا کہ میں خود کو تبدیل نہیں کر رہا بلکہ ایک معمولی طریقہ کار کے ذریعے اپنی بہتر شکل دکھانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی بالی وڈ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں ہے، بے فکر رہیں۔



