کھیل
ڈارون ٹیسٹ، آسٹریلوی بیٹسمین سٹیو سمتھ کا آئوٹ ہونے پر دلچسپ ردعمل

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ڈارون ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمین سٹیو سمتھ کی جانب سے امپائر کے آئوٹ دینے پر دلچسپ ردعمل سامنے آگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں اسٹیو اسمتھ نے امپائر کی جانب سے آؤٹ دینے سے پہلے ہی ریویو لینے کا اشارہ کر دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کا تیز ترین ریویو قرار دے دیا، ڈی آر ایس میں اسمتھ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔ دوسری جانب ٹریوس ہیڈ کی کلین بولڈ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ خود بیلز رکھنے کی ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مضبوط ہے۔



