چینی کمپنی کا نیا شاہکار، دنیا کا تیز ترین انسان نما روبوٹ بنا ڈالا

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی نے ایک نیا شاہکار بنا کر پوری دنیا میں ایک بار پھر تھرتھرلی مچا کر رکھ دی ہے، چینی کمپنی نے اس بار دنیا کا تیز ترین انسان نما روبوٹ بنا ڈالا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی یونی ٹری روبوٹیکس نامی کمپنی نے اسے تیار کیا ہے جس کی تیاری 3 ماہ پہلے ہوئی مگر یہ 2میٹر تک چھلانگ لگا سکتا ہے جبکہ12.66 میٹرز فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ یہ موجودہ عہد کے دیگر روبوٹس کے مقابلے میں متاثر کن رفتار ہے۔
روبوٹ کی یہ رفتار حیران کن حد تک دنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی اوسط رفتار سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے 2009 میں 9.58 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جو کہ فی سیکنڈ 10.44 میٹر فی سیکنڈ بنتی ہے۔ اس روبوٹ کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے اور کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ ثابت کرتا ہے کہ یہ انسانوں کی حد کو توڑ سکتا ہے۔ ابھی تو ان ریکارڈز کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی مگر یونی ٹری نے دعوی کیا کہ آنے والے مہینوں میں روبوٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری کا امکان ہے۔



