پیاز اور ٹماٹر کی قیمت میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟

لاہور(کھوج نیوز) ایک سال کے دوران پیاز اور ٹماٹر کی قیمت میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں چونکا دینے والی رپورٹ آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں پیاز 132.52فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں آٹا 62.25فیصد، ایل پی جی 51.69فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد اور پیٹرول ایک سال میں 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں کیلے 17.66اور مٹن 15.98 فیصد مہنگا ہوا جبکہ بیف کی قیمت میں 13.54فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں انڈے کی قیمتوں میں 17.41 فیصد، دال چنا 13 فیصد سے زائد سستی ہوئی۔ دال مسور کی قیمت میں 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 6 فیصد کی کمی ہوئی۔



