شوبز

کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی افواہوں میں کتنی سچائی؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی افواہوں میں کتنی سچائی ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آنے کے بعد سب کی بولتی بند ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور کی جم کے باہر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے تیسرے حمل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کرینہ حاملہ نہیں ہیں اور یہ بات بلکل بھی درست نہیں ہے۔میڈیا کے مطابق ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے اپنے خاندانی منصوبوں کے بارے میں بات کی تھی اور یہ واضح کیا تھا کہ وہ مزید بچے نہیں چاہتیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ اور ان کے شوہر اداکار سیف علی خان حال ہی میں اپنے بچوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ ساحلِ سمندر پر چھٹیاں گزار کر ممبئی واپس آئے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو جم کے ملبوسات میں گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا، اسی دوران کرینہ کے وزن میں اضافہ توجہ کا مرکز بنا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button