بجلی بلوں میں بغیر تفصیل بتائے ٹیکسز وصولی کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

پشاور(کھوج نیوز) بجلی بلوں میں بغیر تفصیل بتائے ٹیکسز وصولی کو روکنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے بعد حکومت وقت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں بجلی کے بل میں مختلف ٹیکسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست گزارکے بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا جبکہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارکے مطابق متعلقہ حکام نے انہیں بل کے بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنیکاکہا، بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے پرپتاچلاکہ بجلی بل میں ایکسٹرا ٹیکس اور فردر ٹیکس وصول کیے گئے ہیں جب کہ اس سے پہلے کبھی بجلی کے بل میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیے گئے تھے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار بجلی کے بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کرتا ہے، اگست کے بجلی بل میں بغیرکسی وضاحت کے غیرضروری ٹیکسز شامل کیے گئے۔



