میر رضا قتل کیس میں نیا موڑ، سب چونک کر رہ گئے

کراچی (کھوج نیوز) میر رضا قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تحقیقات کے لئے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کو جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کیلئے نامزد کیا ہے، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کی کمیشن سربراہی کی تصدیق کی ہے۔ سندھ حکومت کی درخواست پر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ میر رضا قتل کیس کی تحقیقات سندھ ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت ہوں گی، عدالتی کمیشن تحقیقات کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا اور تحقیقات کی شفافیت اور حقائق کا تعین کرے گا۔
میر رضا قتل کیس میں خاندان کے تحفظات کے بعد جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کیا گیا، 29 جولائی کو گلستان جوہر سے میر رضا علی کی گولی لگی لاش ملی تھی، میر رضا قتل کیس کی تحقیقات پہلے پولیس ٹیم کے ذریعے جاری تھیں۔ سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن طلب کیا تھا جبکہ گزشتہ روز میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کو مسترد کر دیا تھا۔



