کھیل
یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو کو لینے کے دینے پڑ گئے

گالے (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹسمین یشسوی جیسوال اور سری لنکن بائولر اسیتھا فرنینڈو کو لینے کے دینے پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔



