ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی میں حیران کن فیچر کا اضافہ، صارفین حیران

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین ایپ چیٹ جی پی ٹی میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیاگیا ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین ناصرف حیران بلکہ دنگ بھی رہ جائیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک نئے فیچر کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین اپنی حساس تفصیلات پر مبنی چیٹ کو پن کوڈ یا فنگر پرنٹ اسکین سے لاک کرسکیں گے تاکہ کوئی اس تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپ میں لاک چیٹس اور پروٹیکٹ چیٹس کے حوالے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کسی چیٹ کو لاک کرنے پر ٹائٹل اور مواد سائیڈ بار، ہسٹری اور سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آئے گا۔

چیٹ جی پی ٹی میں پہلے ہی عارضی چیٹس کا فیچر دستیاب ہے جس میں موجود مواد چیٹ کلوز ہوتے ہی ڈیلیٹ ہو جاتا ہے اور چیٹ جی پی ٹی اکانٹ میں بھی نظر نہیں آتا۔ البتہ لاک چیٹس میں حساس تفصیلات کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ابھی اس فیچر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات موجود نہیں اور واضح نہیں کہ لاک چیٹس میں میموری اور ری کال فیچرز کیسے کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button