انٹرنیشنل

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے اچانک دورہ ماسکو کا مقصد کیا ہے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

امریکا (مانٹیرنگ ڈیسک) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے اچانک دورہ ماسکو کے اصل مقصد کیا ہے؟ اس حوالے سے اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی اخبار والا اسٹریٹ جرنل نے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان ریٹکلف کا روسی دارالحکومت کا یہ پہلا اعلانیہ دورہ تھا۔ یہ دورہ امریکی انٹیلی جنس کے ان نئے جائزوں کے بعد کیا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ چند سالوں میں کسی اتحادی ملک پر محدود حملے کے ذریعے نیٹو کے عزم کو آزمانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو تشویش ہے کہ یوکرین میں دبا کا شکار اور اندرونِ ملک مسائل کا سامنا کرنے والے پیوٹن کوئی نیا محاذ کھول سکتے ہیں جو سائبر حملے سے لے کر چھوٹے پیمانے پر زمینی دراندازی پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز ماسکو میں صحافیوں کو بتایا کہ جان ریٹکلف نے روسی دارالحکومت میں قیام کے دوران روسی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ بات چیت کی تاہم ان کی صدر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پیسکوف کے مطابق صدر پیوٹن کو ان مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button