نگرنگرسے

ڈیفنس میں جھگڑے کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کی شناخت، حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کے علاقہ ڈیفنس خیابان بخاری میں جھگڑے کے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی شناخت ہو گئی ہے جس کے بعد اعلیٰ حکام نے ان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام مکا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکار ضلع کورنگی اور مددگار ون فائیو کورنگی میں تعینات ہیں، اہلکاروں کو بھی آج 10 بجے طلب کیا تھا لیکن اہلکار ڈی آئی جی ساتھ آفس نہیں آئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کو بھی طلب کیا گیا تھا، دونوں فیملیز بھی ابھی تک بیان کے لیے نہیں پہنچی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کو اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے، اہلکار پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button