ٹیکنالوجی

ایکس (ٹوئٹر) میں نیا فیچر متعارف، صارفین حیران و پریشان

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکس (ٹوئٹر) انتظامیہ کی جانب سے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین حیران و پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایکس نمبر نامی یہ فیچر ایکس چیٹ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت ایکس چیٹ کے صارفین کو ایک پرائیویٹ کوڈ دیا جائے گا جو وہ ایسے افراد سے شیئر کرسکیں گے جن کو وہ فالو نہیں کرتے تاکہ میسج یا کال کی جاسکے۔ کمپنی کے مطابق جب کسی صارف کی جانب ایکس نمبر کو انٹر کیا جائے گا تو وہ دوسرے صارف کو بغیر فالو کیے بغیر ہی میسج کرسکے گا۔

یہ گفتگو میسج ریکوئسٹ کی بجائے سیدھی ان باکس میں جائے گی جبکہ سینڈر کالز بھی کرسکے گا، مگر اس کا انحصار دوسرے فرد کی کال سیٹنگز پر ہوگا۔ کمپنی نے بتایا کہ ایکس نمبر درحقیقت فون نمبر نہیں اور یہ فیچر آپشنل ہے۔ یعنی صارف اپنی مرضی سے اسے ٹرن آن یا آف کرسکتا ہے جبکہ ریفریش بھی کیا جاسکتا ہے۔ ریفریش کرنے پر نیا کوڈ بنے گا جس سے پرانے کوڈ رکھنے والے افراد رابطہ نہیں کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button