کھیل

ایشین گیمز، پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی

جاپان (سپورٹس ڈیسک) جاپان میں جاری ایشین گیمز میں کھیلے جانے والے سکوائش ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو ۔ صفر سے شکست دی۔ پاکستان کے عشب عرفان نے اپنا میچ تین ۔ صفر اور نور زمان نے تین ۔ ایک سے جیتا۔ واضح رہے کہ ٹیم اسکواش سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایشین گیمز میں ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button