سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ اعدادو شمار آگئے

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ اس حوالے سے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تمام اعدادو شمار جاری کر کے حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 4300روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا4 لاکھ41ہزار 636روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3686روپے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 631روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قیمت 43ڈالر بڑھ کر 4ہزار 191ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



