شوبز
جیا بچن کو آنکھ دیکھنا بھاری پڑ گیا، صحافی نے عزت رونڈ ڈالی

ممبئی (شوبز ڈیسک) جیا بچن کو آنکھ دیکھنا بھاری پڑ گیا، صحافی نے کھری کھری سنا دیں ، بالی ووڈ اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کی عزت مٹی میں رل گئی مگر کیسے؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو موجود ہے جس میں جیا بچن کسی تقریب میں شرکت کررہی ہیں کہ اسی دوران ان کا صحافی کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمیشہ کی طرح جیا بچن غصے میں ہیں اور انہوں نے وہاں موجود صحافیوں اور فوٹوگرافر کو غصے سے گھورتے ہوئے دیکھا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے بغیر ڈر و خوف کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گھور کیوں رہی ہیں، آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں اس لیے فوٹو بنائی ہے، یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے گا، ہمیں نہیں۔



