صحت

رات گئے کھانا کھانے سے جگر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) رات گئے کھانا کھانے سے جگر پر کونسے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے امریکا کی اوریگن یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق نے چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی اوریگن یونیورسٹی اور میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں 2 لاکھ کے قریب افراد کے غذائی اور طرز زندگی کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ یہ ڈیٹا 3 بڑی تحقیقی رپورٹس سے اکٹھا کیا گیا تھا، جس کے دوران لوگوں سے پوچھا گیا تھا کہ وہ رات کے کھانے کے بعد یا سونے سے پہلے کچھ کھاتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر جگر غذائی عادات اور نیند کے اوقات متاثر ہونے کے حوالے سے کافی حساس ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال نتائج کو ٹھوس نہیں قرار دیا جاسکتا کیونکہ اس میں لوگوں کی جانب سے بیان کردہ ڈیٹا پر انحصار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ علم ہوسکے کہ جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے اور رات گئے کھانے کے درمیان کیا تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ جو افراد رات گئے کچھ کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں جگر کے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 20 سے 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق کھانے کا وقت ممکنہ طور پر جگر کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے کیونکہ جگر جسم کی اندرونی گھڑی کے مطابق کام کرتا ہے۔ یہ اندرونی حیاتیاتی گھڑی نیند، میٹابولزم اور دیگر جسمانی افعال کو ریگولیٹ کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button