کھیل
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، اب تک کتنے افراد نے رجسٹریشن کرلی ؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بتایا ہے کہ آئی سی سی بیلٹ رجسٹریشن میں اب تک 44 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کر لی ہے، 12 دنوں میں 1 کروڑ 50 لاکھ 83 ہزار سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں آچکی ہیں۔ آئی سی سی بیلٹ میں 142 ملکوں سے درخواستیں آئی ہیں، شائقین کرکٹ 21 نومبر تک آئی سی سی بیلٹ میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔



