چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو بیرون ملک دوروں کی منظوری مل گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرون پاکستان رخصت کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی منظوری بھی دے دی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے22 اکتوبر 2026ء تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔



