شوہر اور کمسن بچوں کے سامنے خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ملتان (کھوج نیوز) ملتان میں شوہر اور کمسن بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں تین نامعلوم مسلح افرادکیخلاف شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، شوہر نے مقدمے میں بتایا کہ بیوی اور دوبچوں کے ہمراہ شام کے وقت کزن کے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ شور کے مطابق واپسی پر رات دیر ہونے کے باعث تقریبا 11 بجے واں چھتہ کے مقام پر تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔ ملزمان کی موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔ ایک ملزم نے خاتون پر جبکہ دوسرے نے بچوں پر اسلحہ تان لیا جس کے بعد ایک ملزم خاتون کو سڑک سے نیچے درختوں میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی۔ شوہر کے مطابق شور مچانے پر کچھ لوگ موقع پر پہنچ گئے جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔ سی پی او ملتان اختر فاروق کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے جبکہ نمونے فرانزک تجزیے کے لیے لاہور لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔



