نگرنگرسے

زمینی تنازع نے بیٹوں کو جلاد بنا دیا، باپ اور اس کا دوست قتل

حافظ آباد (نمائندہ کھوج نیوز) حافظ آباد میں ایک ہوش اڑا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں زمین کے تنازع نے بیٹوں کو جلا بنا دیا اور باپ اور اس کے دوست کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس نے بتایا کہ کولو تارڑ میں ایک شخص اپنے دوست اور اس کے بیٹوں کے درمیان زرعی زمین کا تنازع حل کروانے آیا تھا کہ باپ اور بیٹوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کے اشتعال دلانے پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے والد اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔ ڈی پی او کے مطابق مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ونیکے تارڑ میں دونوں بیٹوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button