کھیل

پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کے لیے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا جس کے تحت 8 خواتین کرکٹرز کو 3 مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے، جس کے بعد قومی ویمن ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کے لیے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا جس کے تحت 8 خواتین کرکٹرز کو 3 مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں ترقی دے دی گئی ہے، جبکہ منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔ اسی طرح عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ویمن کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button