انٹرنیشنل

راہول گاندھی پر سمرتی ایرانی کا حیرت انگیز الزام ،اصل معاملہ کیا تھا؟

سمرتی ایرانی کے الزام کے جواب میں کانگریسی رہنما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی اراکین پارلیمنٹ کو بھائی بہن کہتے ہیں

نیودہلی(ویب ڈیسک) کانگرس رہنما راہول گاندھی نے لوک سبھا اجلاس میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی کو فلائنگ کس کیو کی ؟اور منی پور فسادات پر مودی حکومت کیخلاف بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد پر دوسرے روز بھی بحث جاری رہی، اجلاس کے دوران  سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر بدتمیزی کا الزام لگا دیا۔

لوک سبھا میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر  ’فلائنگ کس‘ کا الزام لگا کر اسے بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نے لوک سبھا سے جاتے ہوئے فلائنگ کس کیا، اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ میں کسی مرد کے ساتھ بدتمیزی کا رویہ نہیں دیکھا گیا۔ بی جے پی کی خواتین ارکان نےاسپیکر کو شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوا کر راہول گاندھی کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

سمرتی ایرانی کے الزام کے جواب میں کانگریسی رہنما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی اراکین پارلیمنٹ کو بھائی بہن کہتے ہیں ان کا اشارہ کسی مخصوص شخص کی جانب نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button