نگرنگرسے
محکمہ تعلیم کا بڑا سرپرائز، غیر حاضر اور مبینہ جعلی ڈگری ملازمین کیلئے درد سر بن گیا

کراچی (کھوج نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے بڑے سرپرائز کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد غیر حاضر یعنی گھر بیٹھے تنخواہوں وصول کرنے والے اور مبینہ جعلی ڈگری ملازمین کیلئے درد سر بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ میں چہرے کی شناخت سے حاضری نظام متعارف کروانے، غیرحاضر اور مبینہ جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق ہزاروں ملازمین کی پری ریٹائرمنٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے باعث فنانس ڈویژن کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 15ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔



