صحت

مائیکرو پلاسٹک کے بچوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیئے

مائیکرو پلاسٹک بچوں میں ہاضمے کے مسائل، سوزش اور غذائی اجزا کے جذب میں خلل پیدا کرسکتے ہیں' یہ جنین کی نشوونما تک کو متاثر کرسکتے ہیں

پونے(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو پلاسٹک کے بچوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ ڈاکٹروں نے چونکا دینے والا انکشافات کرکے والدین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ 5 ملی میٹر سے کم سائز کے چھوٹے پلاسٹک کے ٹکڑے (مائیکرو پلاسٹک)نہ صرف ہمارے ماحول اور گردونواح بلکہ ہماری صحت کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔ پلاسٹک کی بوتلوں، ٹفن، کنٹینرز، چپس کے پیکٹ اور ایک بار بھی استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیا سے نکلنے والے مائیکرو پلاسٹک ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ ذرات سمندروں، دریاں، مٹی اور یہاں تک کہ ہوا میں بھی پائے جاتے ہیں۔ چھوٹے بچوں میں مائیکرو پلاسٹک کا خطرہ اس لیے زیادہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ انہیں روزمرہ استعمال کی چیزیں منہ میں ڈالنے کی عادت ہوتی ہے۔ مائیکرو پلاسٹک ہاضمے کے مسائل، سوزش اور غذائی اجزا کے جذب میں خلل پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ جنین کی نشوونما تک کو متاثر کرسکتے ہیں۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے اہلخانہ کو مائیکرو پلاسٹک کی نمائش سے حتی الامکان بچانے کی کوشش کریں۔

بھارتی کنسلٹنٹ نیونیٹولوجسٹ اینڈ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر جگدیش کٹھوتی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مائیکرو پلاسٹک صحت کے مختلف مسائل جیسے تولیدی اور موٹاپا، اعضا کے مسائل اور یہاں تک کہ بچوں میں نشوونما تک کو متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے اور بھارت میں ایک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ موٹاپا جسم کے تمام اعضا کو متاثر کرتا ہے۔ مزید خطرناک بات یہ کہ ہمارے اندر محض کھانے، پینے اور سانس لینے کے ذریعے پلاسٹ کے ٹکڑے داخل ہورہے ہیں۔ ایسے میں والدین کا اپنے بچوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button