پاکستان

عمران خان کو گوجرانوالہ سے بھی زور دار جھٹکا، 4 امیدواروں نے پارٹی چھوڑ دی

چوہدری صدیق، علی اشرف، سرفراز مہر اور سردار حق نواز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان جس کے بعد چھوڑنے والے رہنمائوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

گوجرانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالا سے بھی عمران کو زور دار جھٹکا لگ گیا، پاکستان تحریک انصاف کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری صدیق، علی اشرف، سرفراز مہر اور سردار حق نواز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button