امریکا ، ایران جنگ بندی، ترکیہ صدر بھی شہباز شریف کے گن گانے لگے

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے گن گانے لگے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طورپر دیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کیخلاف کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسیوں کیباعث پوری دنیا عدم استحکام کاشکار ہے۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے، ترکیے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سمیت مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، غزہ میں نسل کشی ظاہرکرتی ہے کہ عالمی نظام کس کو بچانے کے لئے ہے۔



