انٹرنیشنل

ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، ان کو ایرانی میڈیا اورقونصل خانوں کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رواں برس فروری میں امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی قبر کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ کی قبر کی تصویر اور ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں ایرانی میڈیا اور قونصل خانوں کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ایسی ہی کچھ تصاویر اور ویڈیو فارس نیوز ایجنسی اور بھارتی شہر حیدر آباد میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button