پاکستان

پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج, گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور (کورٹ رپورٹر) سابق وزیر اعلی پنجاب کی عبوری ضمانت خارج, گرفتاری کی تلوار سر پر لٹکنے لگی-

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

وکیل کے مؤقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں- عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے باوجود عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button