پاکستان

ریاست کی جڑیں کا ٹنے والوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا؟

پارلیمنٹ کا اہم اور حساس معاملات میں غیر فعال ہوجانا۔ میڈیا کا حکومتی ترجمان بن جانا۔ ریاست کے تقدس کا محافظ نہ ہونا۔ ان روایات نے ریاست کا تقدس ختم کردیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ریاست کی طاقت کا حوالہ دیا جاتا ہے لیکن ریاست نے اپنی طاقت زیادہ تر وقت کی حکومت کے مخالفین کے خلاف استعمال کی ہے۔ ریاست کی جڑیں کاٹنے والوں کے خلاف ریاست کی قوت نہیںبرتی گئی۔ ریاست کے چاروں ستون اپنی بے حسی کے باعث متنازع ہوچکے ہیں۔ عدالتوں کے فیصلے۔ فوج کی سیاسی امور میں مداخلت، انتظامیہ کی سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیاں۔

پارلیمنٹ (مقننہ)کا اہم اور حساس معاملات میں غیر فعال ہوجانا۔ میڈیا کا حکومتی ترجمان بن جانا۔ ریاست کے تقدس کا محافظ نہ ہونا۔ ان روایات نے ریاست کا تقدس ختم کردیا ہے۔ دانشور، علما، مفکرین ، ماہرین، بار بار زور دیتے رہے ہیں کہ ریاست کے ستون ایک ایسا دائرہ کار طے کرلیں۔ جہاں سب کا اتفاق ہو۔ اپنے سیاسی اختلافات ترک کرکے ان حساس امور پر ایک رائے اختیار کریں۔ اس سے ریاست کا اعتبار اور اختیار قائم ہوتا ہے۔ قانون کا نفاذ طاقت ور اور کمزور کے لئے یکساں ہونا چاہئے۔پولیس کی بربریت سب دیکھتے آرہے ہیں۔ پولیس کی سیاسی تقرریاں۔ تبادلے پولیس کا اعتبار ختم کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہو چکے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button