پاکستان

فضائی آلودگی نے ایک بار پھر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

بچوں کے لیے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ اسکول کھلنے کا نیا وقت 28 اکتوبر تا31 جنوری 2025ء تک رہے گا

لاہور(کھوج نیوز) فضائی آلودگی نے ایک بار پھر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، جس کے باعث محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے سکول کھلنے کے اوقات تبدیل کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بچوں کے لیے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ اسکول کھلنے کا نیا وقت 28 اکتوبر تا31 جنوری 2025ء تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی، آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے عوام سے کہا ہے کہ سموگ سے بچنے کے لیے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں کی کھڑکیاں ، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق حفاظتی اقدامات شہریوں کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے ہیں۔ شہری گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ کروائیں اور سموگ میں مزید اضافہ نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button