پاکستان

ایئر چیف مارشل کا دورہ ترکیہ، اعلیٰ دفاعی قیادت سے ملاقاتیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے اپنے دورہ میں اعلیٰ دفاعی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ائیرچیف نے ترک فضائیہ کیسربراہ جنرل ضیا کمال کادی اوغلو، وزیرِ قومی دفاع یاسر گلر اور بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی افسر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون، ایرواسپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز میں جنرل ضیا کمال کادی اوغلو سے ملاقات کی، ائیرچیف کو ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز میں تاریخی اور پرتپاک استقبال کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ ترک ائیر چیف نے ترک پائلٹوں کی تربیت میں پاکستان ائیر فورس کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی ائیراسٹاف نے بائیکارٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی افسر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فضائی ٹیکنالوجی میں جدت، ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا جو دونوں ممالک کیدرمیان اگلی نسل کی دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف کی ترک وزیرِدفاع سے ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا گیا جبکہ ملاقات میں تربیت، استعداد کار میں اضافے، ایرواسپیس تعاون میں گہرے روابط تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button