پاکستان

250ویں یوم آزادی، وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ اور امریکیوں کو مبارکباد

اسلام آباد(کھوج نیوز) 250 ویں یوم آزاد کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہاں پر رہائش پذیر تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان پائیدار جمہوری اقدار کی خوشی میں امریکاکے ساتھ ہے، دونوں ممالک کے درمیان7دہائیوں سے زائدعرصے پر محیط شراکت داری قائم ہے اورپاکستانی نژاد امریکی برادری نے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کو درپیش چیلنجز میں امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کیکردارکو تسلیم کرتے ہیں، اس کردار نے ممکنہ تباہ کن جنگ کو روک کر کروڑوں جانیں بچائیں، عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے صدرٹرمپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button