پاکستان
پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت بھی بڑھا دی ہے، جیٹ فیول کی قیمت کتنی بڑھائی گئی؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



