شوبز

اداکار ورون دھون کو میٹرو ٹرین میں جرمانہ کیوں ہوا؟ ٹیم نے وضاحت کر دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ورون دھون کو میٹرو ٹرین میں جرمانہ کیوں کیا گیا ؟ اس حوالے سے ان کی ٹیم نے وضاحت دے دی ہے جو سب کے حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی ورون دھون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ممبئی میٹرو ٹرین میں دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکار ٹرین میں لگے ہینڈلز پر لٹک کر پش اپس لگا رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور میٹرو ٹرین انتظامیہ کی جانب سے جرمانے کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔ اس حوالے سے ورون دھون کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں جرمانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم ورون دھون اور ممبئی میٹرو کے حوالے سے حالیہ رپورٹس پر توجہ دینا چاہیں گے، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ورون کو کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button