شوبز
عامر خان کی تیسری شادی، اداکارہ کاجول کا دلچسپ تبصرہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کی تیسری شادی پر اداکارہ کاجول نے دلچسپ تبصرہ کیا جس کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری شادی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان میں فلموں کے ساتھ ساتھ خواتین کے انتخاب کا بھی بہترین سلیقہ ہے۔ دوران تقریب کاجول نے کہا کہ مسٹر عامر خان کے بارے میں ایک بات تو یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ ان کی پروڈکشن نے ثابت کردیا کہ عامر فلموں کے انتخاب میں بے حد عمدہ ذوق رکھتے ہیں جس کا آغاز لگان سے ہوا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ کاجول نے مزید کہا کہ اور خواتین کے معاملے میں بھی عامر خان کا ذوق بہت اچھا ہے۔



