شوبز

سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا کا اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق حیران انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق حیران کن انکشافات کر ڈالے، جس کے بعد شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی فلم ”مکھو” کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نعیمہ بٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں نعیمہ بٹ کو شروع میں کاسٹ کیا تھا لیکن میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں ہوں، وہ مجھے کہتی تھیں آپ اس کو ہیرو لے لیجئے، فلاں کام کرلیجئے فلاں کی کاسٹ کرلیجئے تو پھر میں نے کہا بی بی معاف کردیجئے اور مجھے میری ایڈوانس رقم واپس کردیجئے پھر نعیمہ بٹ نے میرا ایڈوانس واپس کردیا۔

سنگیتا نے نعیمہ بٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم ابھی نئی آئی ہو اور مجھے انڈسٹری میں 50 سال ہوگئے ہیں، وہ مجھے مشورہ دے گی یہ تو نہیں ہوسکتا ہے، ڈراموں میں کام کررہی ہے اچھی بات ہے لیکن فلم میں بہت اچھا رول تھا، ان کے نخروں کی وجہ سے میں نے منع کردیا، ہم نے اپنے دور میں نخرے نہیں کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button