سوشل ایشوز
انمول عرف پنکی کے کیس میں نیا موڑ آگیا

کراچی (کھوج نیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، تفتیشی افسران نے اب کونسی رپورٹ پیش کی؟ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی۔
تفصیلا تکے مطابق این سی سی آئی اے سے کرائی گئی پنکی کے فون کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے جب کہ فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کیے گئے ہیں۔ ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شارٹس شامل ہیں۔ پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کے کنٹیکٹ بھی ری کور کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنکی کے فون سے 42 ہزار کال لاگ بھی سامنے آئے ہیں، ملزمہ نے ایک ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ رکھے ہوئے تھے۔



