کھیل

پے در پے شکست، بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف پے درپے شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بھارتی ٹیم میں بھونچال پیدا ہوگیا اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اکھاڑ پچھاڑ ہونے کا امکان ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کا اہم رکن فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہے، جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ واش کے بعد ڈریسنگ روم میں دراڑیں آچکی ہیں، گزشتہ کئی مہینوں سے ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ہے۔

میڈیا کے مطابق سیکرٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائیکا ٹیم کی ناکامیوں پر بورڈ کی ریویو میٹنگ کا کہہ چکے ہیں، ریویو میٹنگ میں بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کی وجوہات کا تعین کیا جائیگا۔ میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر کے کوچنگ اسٹاف کے اہم رکن کا آئی پی ایل کی ٹیم جوائن کرنے کا امکان ہے، سپورٹ اسٹاف کے ایک اور رکن کے بھی جانے کا امکان ہے۔ سلیکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان اختلافات نے معاملات کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد بھارتی بورڈ کا اہم جائزہ اجلاس ہوگا جس میں بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button