شوبز

عائزہ خان خان کو فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

اسرائیل کے غزہ پر حملے کے آغاز سے عائزہ خان کے مداح موقف چاہ رہے تھے مگر ان کی جانب سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی

 لاہور (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، اس سے پہلے انہیں کوئی بیان جاری نہ کرنے پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عائزہ خان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 13 ملین سے بھی زیادہ ہے جو پاکستانی اداکاراوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے آغاز سے عائزہ خان کے مداح موقف چاہ رہے تھے مگر ان کی جانب سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی تھی جس پر ان پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔

جب تنقید بڑھنے لگی تو انہوں نے منگل کی شام ایک پوسٹ کی جس میں کہا کہ وہ فلسطینیوں کیلئے پوسٹ کی بجائے روزانہ دعا زیادہ بہتر ہے، دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے گریز کریں۔ ہم سب فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں۔ مگر بعد ازاں یہ پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی جس کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button