ٹیکنالوجی

وائرلیس انٹرنیٹ کا وائی فائی 8کب متعارف کروایا جائیگا؟

وائی فائی 8 (802.11bn) کو الٹرا ہائی رئیلابیلٹی کا نام بھی دیا گیا ہے جس سے بھی واضح ہوتا ہے کہ پائیداری اس نئے اسٹینڈرڈ کا بنیادی مرکز ہوگی اور یہ بہت جلد متعارف کروایا جائے گا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائرلیس کمیونیکیشن کا نیکسٹ جنریشن ورژن وائی فائی 7 ہی ابھی تک مکمل طور پر متعارف نہیں کرایا جاسکا اور وائی فائی8کب متعارف کروایا جائے گا؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ برسوں میں وائی فائی اسٹینڈرڈز میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے مگر عام طور پر ان کی مکمل رفتار لیبارٹری سے باہر صارفین کو دستیاب نہیں ہوتی۔ جب وائی فائی 7 کا اعلان کیا گیا تو اس کا ڈیٹا ریٹ 46 جی بی پی ایس قرار دیا گیا تھا جبکہ وائی فائی 8 میں بھی 46 جی بی پی ایس کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، مگر اس میں رفتار کی بجائے پائیداری پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وائی فائی 8 (802.11bn) کو الٹرا ہائی رئیلابیلٹی کا نام بھی دیا گیا ہے جس سے بھی واضح ہوتا ہے کہ پائیداری اس نئے اسٹینڈرڈ کا بنیادی مرکز ہوگی۔ وائی فائی 8 کی رفتار بھی حقیقی دنیا میں وائی فائی 7 کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر ہوگی۔ وائی فائی 7 کی طرح وائی فائی 8 میں بھی 2.4 گیگا ہرٹز، 5 گیگا ہرٹز اور 6 گیگا ہرٹز بینڈز کو استعمال کیا جائے گا مگر جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد حقیقی دنیا میں وائی فائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کنکشن کا استحکام برقرار رکھنا ہے۔

یعنی کم سگنل پر بھی بہتر سروس فراہم کرنا اس کا مقصد ہوگا۔ پرانے اسٹینڈرڈز کے مقابلے میں وائی فائی 8 سے ایک وقت میں زیادہ ڈیوائسز کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اس طرح صارفین کو گیمنگ اور اسٹریمنگ کا بہترین تجربہ ملے گا جبکہ انٹرنیٹ فریز ہونے کا خطرہ کم ہوگا۔ اس نئے اسٹینڈرڈ کا بنیادی مقصد وائی فائی صارفین کو درپیش چند اہم مسائل سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وائی فائی 8 میں ڈیڈ زون کوریج کے مسئلے کا حل بھی صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ بہت زیادہ ڈیوائسز والے مقام پر بھی انٹرنیٹ سگنل متاثر نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button